دنیا میں 13.51 کروڑ سے زیادہ افراد کورونا متاثر

   

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی: دنیا میں کورونا وائرس (کوویڈ ۔ 19) کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔ دنیا میں اس وبا سے 13.51 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر13.51 کروڑ سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ ابھی تک کورونا سے 29.26 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس کا قہر مسلسل ہولنکا ہوتا جا رہا ہے ، یہاں متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 11 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ پانچ لاکھ 61 ہزار 74 مریض 780 مریضوں کی موت ہو چکی ہے ۔