دنیا میں 2.38 کروڑ کورونا متاثرین ،8 لاکھ ہلاکتیں

   

واشنگٹن؍ریو ڈی جنیرو ؍ نئی دہلی۔دنیا بھر میں جان لیوا اور خطرناک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2.38 کروڑ کو عبور کر چکی ہے اور آٹھ لاکھ سے زیادہ مریضوں کی موت ہوچکی ہے ۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 23،821،321 متاثر، 818،157 افراد ہلاک اور 15 لاکھ سے زیادہ افراد اس وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔امریکہ میں اب تک 5،777،684 افراد جان لیوا کوروناوائرس سے متاثر اور 178،486 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔برازیل میں اب تک 3،669،995 جان لیواوبا کی زد میں آچکے ہیں جبکہ 116،580افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔چہارشنبہ کی صبح ہندوستان میں مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 67151سے بڑھ کر 32،34،475 ہوگئی ہے اور اسی دوران 1058 افراد کی ہلاکت کے ساتھ ہی اموات کی مجموعی تعداد 59،445 ہوگئی ہے ۔ ملک میں صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 24،67،759 ہوگئی ہے ۔ ایک بار پھر ہندوستان میں کورونا کے فعال کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور اب یہ تعداد 707،267 تک جا پہنچی ہے ۔