واشنگٹن ؍ ریو ڈی جینیرو ؍ نئی دہلی: کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) کے تیزی سے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان، دنیا میں اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5.68 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے اور اب تک اس وبائی مرض سے 13.59 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔پوری دنیا میں درج کیے گئے کورونا کے معاملات میں سے تقریباً 48 فیصد معاملے امریکہ، ہندوستان اور برازیل کے ہیں۔ اس وبا سے متاثرہ افراد اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد کے معاملے میں پہلے ، دوسرے اور تیسرے مقام پر بالترتیب امریکہ ، ہندوستان اور برازیل ہیں۔ اس انفیکشن سے تیزی سی نجات پانے والوں کی تعداد کے لحاظ سے ہندوستان ، برازیل اور امریکہ بالترتیب پہلے ، دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، کورونا وائرس نے اب تک دنیا کے 190 ممالک میں 56,822,606 افراد کو متاثر کیا ہے اور 1359120 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ امریکہ ، جو کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے اموات کے معاملے میں بھی یہ پہلے نمبر پر ہے اورشفایابی میں تیسرے پر۔ امریکہ میں اب تک 11713242 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 252514 مریض فوت ہوچکے ہیں۔