دنیا میں 8.65ارب سے زیادہ لوگوں کی ٹیکہ اندازی

   

واشنگٹن : دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ-19) سے لوگوں کو بچانے کی مہم میں اب تک مختلف ممالک کی جانب سے آٹھ ارب 65 کروڑ 74 لاکھ 12 ہزار 210 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 27 کروڑ 41 لاکھ 68 ہزار 137 ہو گئی ہے اور اب تک 53 لاکھ 49 ہزار 431 افراد لقمہ اجل بن ہو چکے ہیں۔دنیا میں اس وقت امریکہ، جرمنی، برطانیہ، فرانس، روس اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔امریکہ میں اب تک پانچ کروڑ سات لاکھ 68 ہزار 294 افراد اس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ جب کہ وہاں 806265 افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ جرمنی میں 67 لاکھ 88 ہزار 556 اس سے متاثر ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اس کی وجہ سے 108138 لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔ برطانیہ میں ایک کروڑ 13 لاکھ 43 ہزار 594 افراد اس سے متاثر اور 147634 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ فرانس میں 8681667 افراد متاثر ہیں اور 122403 افراد زندگی کی جنگ ہار چکے ہیں۔ روس میں متاثرہ افراد کی تعداد 10 کروڑ 9 ہزار 866 ہو چکی ہے اور اب تک 290340 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔دنیا کے کئی ممالک کورونا وائرس کی نئے نئے ویریئنٹ سے بری طرح متاثر ہیں اور وہاں یہ تیزی سے پھیل رہا ہے ۔