جنیوا/ بیجنگ / نئی دہلی ۔ مہلک کورونا وائرس‘کوڈ۔19’شدید ترہوتا جارہا ہے اور اب تک دنیا بھر میں اس وبا سے 92.40 لاکھ سے زائد افراد متاثر اور 4.77 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک پوچکے ہیں۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس نے دنیا بھر میں 9239794 افراد کو متاثر کیا ہے اور476945 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔کووڈ ۔19 کے متا ثرین کے معاملہ میں امریکہ دنیا بھرمیں پہلے ، برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے ۔ دوسری طرف ، اس وبا کی وجہ سے اموات کے اعداد و شمار کے لحاظ سے امریکہ پہلے برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے ۔ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 15968 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
