انقرہ : ترک صدر رجب طیب اردغان نے امریکہ کی جانب سے غزہ کیلئے جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مذمت کرتے ہوئے اسے اسرائیل پروٹیکشن کونسل قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 7اکتوبر سے سلامتی کونسل اسرائیل کی تحفظ اور دفاعی کونسل بن چکی ہے۔امریکہ نے جمعہ کو سلامتی کونسل کی اس قرارداد کو ویٹو کر دیا جس میں غزہ کے اندر جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔یوں واشنگٹن نے اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس اور عرب ممالک کی قیادت میں سیز فائر کی کوششوں کو ختم کر دیا۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ویٹو کا اختیار رکھنے والے پانچ ممالک کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اردغان نے کہا کہ ’کیا یہ انصاف ہے؟’ انہوں نے مزید کہا کہ ’دنیا پانچ سے بڑی ہے۔ترک رہنما نے مزید کہا کہ ’ایک اور دنیا ممکن ہے لیکن امریکہ کے بغیر۔امریکہ اپنے پیسے اور فوجی ساز وسامان کے ساتھ اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے۔ ارے امریکہ! آپ اس کے لیے کتنا ادا کرنے جا رہے ہیں؟۔