لندن: ٹیسلا کے چیف آپریٹنگ آفیسر ایلون مسک نے کمپنی میں اپنے دس فیصد شیئرز فروخت کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیسلا دنیا کی سب سے زیادہ مالیت والی کار کمپنی ہے۔الیکٹرک کاریں بنانے والی امریکی کمپنی ٹیسلا کے چیف آپریٹنگ آفیسر ایلون مسک نے گزشتہ ہفتے کے روز کہا تھا کہ وہ مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے جانے والے پول کے نتائج کا احترام کریں گے۔ٹوئٹر پر اب یہ سروے مکمل ہو چکا ہے اور اس میں 35 لاکھ افراد نے اپنی رائے دی۔ شرکاء کی بھاری اکثریت 57.9 فیصد اس کے حق میں ہے کہ مسک ٹیسلا کے اپنے دس فیصد شیئرز فروخت کر دیں۔
