دنیا کا سب سے بڑا ویکسین پروگرام تیار

,

   


نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کو کہاکہ کورونا وائرس کے خلاف دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ اندازی مہم اِس ملک میں شروع ہونے تیار ہے۔ اُنھوں نے یہ بات 2 ویکسین کو محدود ایمرجنسی استعمال کے لئے ڈرگس ریگولیٹر کی جانب سے منظوری کے ایک روز بعد کہی ہے۔ مودی نے سائنسدانوں اور ٹیکنیشنس کی میڈ اِن انڈیا ویکسین کے لئے ستائش کرتے ہوئے کہاکہ ملک کو اُن پر فخر ہے۔ وہ نیشنل میٹرولوجی کانکلیو میں سائنسدانوں سے مخاطب تھے۔مودی نے کہاکہ معیار بھی اتنا ہی اہم ہے جتنی مقدار۔ ہمارے معیارات آتما نربھر بھارت کی تلاش میں استقلال سے بڑھنا چاہئے۔