دنیا کا سب سے بڑا کھادی کا قومی پرچم

,

   

نئی دہلی : دنیا کا سب سے بڑا کھادی کا قومی پرچم آج لہہ ، لداخ میں تیار کیا گیا جس کا وزن ایک ہزار کیلو گرام ہے ۔ لداخ کے لیفٹننٹ گورنر آر کے ماتھر نے مہاتما گاندھی کے 152 ویں یوم پیدائش کے موقع پر آج صبح اس کی افتتاح کیا ۔ اس کی لمبائی 225 فیٹ اور چوڑائی 150 فیٹ ہے ۔ ہندوستان فوج کے 57 ویں انجینئر ریجمنٹ کی جانب سے قومی پرچم تیار کیا گیا ہے ۔ لیفٹننٹ گورنر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گاندھی جی نے کہا تھا کہ ہمارا قومی پرچم اتحاد اور انسانیت کی علامت ہے۔ ملک میں ہر کسی کو اس کو تسلیم کرنا چاہئے ۔