لاہور ۔ پاکستان کا قومی کھیل ہاکی تو ملک میں زوال کا شکار ہے ہی اب پاکستان میں قائم دنیا کا سب سے بڑا ہاکی اسٹیڈیم نیشنل ہاکی اسٹیڈیم بھی تباہ ہونے لگا ہے، دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث اسٹیڈیم کی کرسیاں ، اسٹینڈز اور فرش ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ، ٹروف پہلے ہی کھیل کے قابل نہیں رہی۔نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس لاہور میں دنیا کا سب بڑا ہاکی اسٹیڈیم قائم ہے لیکن انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث اب یہ اسٹیڈیم تباہ ہورہا ہے۔پاکستانی قومی کھیل تو عرصہ درازسے ملک میں زوال پذیر ہے ، ٹیم جو عالمی درجہ بندی میں کبھی نمبر ون مانی جاتی تھی آج اس کا 18 واں مقام ہے ، ہاکی کی طرح سب سے بڑا اسٹیڈیم بھی آہستہ آہستہ تباہ رہا ہے ، اسٹیڈیم کے اسٹینڈز ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، صفائی اور نگہدشت نہ ہونے کی وجہ سے اسٹینڈز تباہ حالی کا منظر پیش کرنے لگے۔