پیرس : دنیا کے سب سے طاقتو ایم آر آئی اسکینر نے انسانی دماغ کی پہلی تصاویر جاری کردی۔ فرانس کے اٹامک انرجی کمیشن (سی ای اے) کے محققین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے دنیا کا اب تک کا سب سے طاقتور ایم آر آئی اسکینر تیار کر لیا ہے۔ فرانسیسی محققین نے پہلی بار 2021 میں اس اسکینر سے کدو کو اسکین کرکے اس کا مشاہدہ کیا تھا۔ تاہم اب محکمہ صحت کے حکام نے انہیں اجازت دیدی ہے کہ اس مشین کا استعمال انسانوں پر کیا جاسکتا ہے۔صحت حکام کی جانب سے منظوری ملنے کے بعد فرانسیسی محققین نے اس مشین کا استعمال انسانوں پر شروع کردیا ہے۔ پہلے مرحلے میں پیرس میں موجود اس طاقتو ایم آر آئی اسکینر سے 20 صحت مند رضاکاروں کو گزارا گیا۔ ماہر طبعیات الیگزینڈر ویگناؤڈ کا کہنا ہے کہ ہم نے درستگی کے ساتھ وہ سطح دیکھی ہے جہاں ہم پہلے کبھی نہیں پہنچ پائے تھے۔