دنیا کا سب سے مہنگا اونٹ قیمت200 ملین ریال

   

جدہ ۔ عرنون نامی اونٹ کو دنیا کا سب سے مہنگا اور مشہور اونٹ قراردیاگیا ہے۔ اس کی قیمت اب 200 ملین ریال سے زیادہ ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق عرنون کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں دنیا کا مہنگا ترین اونٹ کے طور پر درج کیا گیا ہے۔اس کی ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔کنگ عبدالعزیز فیسٹول کے تیسرے ایڈیشن میں اسے پہلا مقام حاصل ہوا ہے ۔عرنون سعودی عرب میں اونٹ کے باڑوں میں سے ایک میں موجود ہے۔ اس کے مالک نے دنیا کے اس مہنگے ترین اونٹ کی کہانی سناتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے یہ اپنے دوست سے خریدا تھا۔ان کے مطابق متعدد مرتبہ اسے 25 ملین ریال تک خریدنے کی پیشکشیں ہوئی جو انہوں نے ٹھکرا دیا تھا۔اونٹ کے مالک کے مطابق یہ الھدب نامی اونٹوں کی نسل سے ہے جسے سعودی عرب میں امیر سلطان کا اونٹ کہا جاتا ہے۔ اس کا شمار مغاتیر کے بہترین اونٹوں میں ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت اس نسل کی 60 ویں پشت چل رہی ہے۔ مالک کے مطابق اس کی پیدائش 1418 میں ہوئی تھی۔ میرے پاس اس نسل کے آٹھ اونٹ موجود ہیں جو بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے تیار ہیں۔