برازیلیا : برازیل کے ایک شادی شدہ جوڑے نے بڑا اعزاز حاصل کر لیا،اس جوڑے نے دنیا کا سب سے پستہ قد شادی شدہ جوڑا ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔31 سالہ پاولو گیبریل ڈا سلوا باروس اور 28 سالہ کاٹیوسیا لی ہوشینو پہلی بار 2006 میں ملے تھے جس کے بعد انہوں نے شادی کے بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کیا،شادی سے قبل یہ جوڑا 15 سال سے زیادہ عرصے تک ری لیشن شپ میں تھا۔گنیز ورلڈ ریکارڈ کا کہنا ہے کہ اس جوڑے کی مشترکہ اونچائی 181.41 سینٹی میٹرہے جس میں پاو?لو کی اونچائی 90.28 سینٹی میٹرہے جبکہ کیٹیوسیا کی اونچائی 91.13 سینٹی میٹر ہے۔اس جوڑے کا کہنا ہے کہ ہم چھوٹے ضرور ہیں لیکن ہمارے دل بڑے ہیں اور ہماری زندگی میں ایک دوسرے کیساتھ ساتھ ہر ایک کے لئے بہت پیار ہے۔