ٹوکیو: چوکور رنگ برنگی خانے والے معمے ریوبک کیوب دنیا بھر میں استعمال ہوتے ہیں۔ جاپانی کمپنی نے دنیا کا سب سے چھوٹا ریوبک کیوب بنایا ہے جس کے ساتھ کھیلا جاسکتا ہے۔ تاہم اس کی ایک سمت کا رقبہ 9.9 ملی میٹر اور وزن صرف دو گرام ہے۔میگا ہاؤس کارپوریشن نامی کمپنی نے دنیا کا یہ سب سے چھوٹا ریوبک کیوب بنایا ہے لیکن اس کی قیمت ہوش ربا ہے۔ چھوٹے ریوبک کیوب کی قیمت 1880 ڈالر رکھی گئی ہے جس کے آرڈر وصول ہورہے ہیں اور صارفین سال کے آخر تک اسے حاصل کرسکیں گے۔
