واشنگٹن۔ 31 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے خود کو دنیا کا سب سے کم نسل پرست قرار دے دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ڈونالڈ ٹرمپ نے خود پر لگنے والے نسل پرستی پر مبنی الزام کی تردید کی۔واضح رہے کہ امریکی صدر نے گزشتہ روز میری لینڈ کے ساتویں ضلع کے امریکی ترجمان اور کانگریس کے اقلیتی رکن علیجہ کمنگز کو تضحیک کا نشانہ بنایا اور ’ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور کو سڑی ہوئی گندگی‘ قرار دیا تھا۔جس کے بعد ڈونالڈ ٹرمپ نسل پرستی کے الزامات اور تنقید کی زد میں آگئے تھے۔امریکی صدر نے کانگریس کے اقلیتی رکن علیجہ کمنگز کے خلاف بیان کو واپس لینے سے انکار کیا اور کہا کہ ’میں دنیا کا سب سے کم نسل پرست ہوں‘۔
