دنیا کا واحد شہر جہاں موبائل اور ٹی وی استعمال کرنا جرم ہے

   

پوکاہونٹاس : نئی ٹیکنالوجی پوری دنیا میں ترقی کر رہی ہے۔ آج کا دور ڈیجیٹل ہو گیا ہے۔ اسمارٹ فون ہر کسی کے ہاتھ میں ملتا ہے۔ اس کیساتھ ساتھ گھروں میں جدید ٹیکنالوجی کی حامل اشیا موجود ہیں۔ایسے وقت میں بھی ایک ایسا شہر ہے جہاں کوئی بھی بجلی کا سامان استعمال نہیں کر سکتا۔اس شہر میں لوگوں کیلئے موبائل سے لیکر ٹی وی اور ریڈیو تک سب پر پابندی ہے۔ کوئی بھی ان چیزوں کو استعمال نہیں کرسکتا اور اگر کوئی ایسا کرتا ہوا پایا گیا تو اسے گرفتار کرکے جیل بھیجا جا سکتا ہے۔یہ شہر امریکہ کی ریاست مغربی ورجینیا میں پوکاہونٹاس کاؤنٹی میں ہے۔ اس کا نام گرین بینک سٹی ہے۔ اس شہر میں تقریباً 150 لوگ رہتے ہیں۔ پورے شہر میں کوئی بھی برقی آلات جیسے موبائل، ٹی وی یا ریڈیو استعمال نہیں کرتا ہے کیونکہ اس میں دنیا کی سب سے بڑی سٹیریبل دوربین موجود ہے۔