دنیا کا پہلا سوئز مال حیدرآباد میں قائم ہوگا

   

سوئٹزرلینڈ کے صوبائی چیف منسٹر کی ریونت ریڈی سے ملاقات
حیدرآباد ۔22 ۔ جنوری (سیاست نیوز) سوئٹزرلینڈ حکومت نے تلنگانہ کے ساتھ تجارت اور دیگر شعبہ جات میں تعاون کا فیصلہ کیا ہے۔ حیدرآباد میں دنیا کا پہلا سوئز مال قائم کیا جائے گا جس کے ذریعہ تلنگانہ میں تجارتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔ سوئٹزرلینڈ کے کونسل آف واود کی چیف منسٹر کرسٹل لوزیئر براڈرڈ نے ڈاؤس میں چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کی اور دونوں ریاستوں کے درمیان اہم شعبہ جات میں تعاون کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ کلچر اینڈ ایجوکیشن کے علاوہ اسکل ٹریننگ اور ہاسپٹلٹی مینجمنٹ جیسے شعبہ جات میں تعاون کیا جائے گا۔ اسپورٹس کے شعبہ میں بھی سوئٹزرلینڈ نے باہمی تعاون سے اتفاق کیا ہے ۔ چیف منسٹر نے لائیف سائنسیس کے شعبہ میں باہمی تعاون کی پیشکش کی۔ سوئٹزرلینڈ کے وفد نے حیدرآباد میں سوئز مال کی تعمیر سے اتفاق کیا ۔ دونوں چیف منسٹرس فٹبال کھلاڑی ہیں لہذا انہوں نے اسپورٹس کے شعبہ میں تعاون سے اتفاق کیا ۔ سوئز وفد نے ویمن امپاورمنٹ کے شعبہ میں تلنگانہ حکومت کے اقدامات کی ستائش کی۔ سوئٹزرلینڈ کا ایک وفد عنقریب حیدرآباد کا دورہ کرکے سرمایہ کاری کی سہولتوں کا جائزہ لے گا۔ 1