دنیا کسی نئی وبا کا سامنا کرنے کی متحمل نہیں : ڈبلیو ایچ او

   

جنیوا۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر تیدروس ادہانوم گیبریئسس نے کہا ہے کہ ہماری دنیا کورونا وائرسکے بعد کسی نئی عالمی وبا کے لیے تیار نہیں ہے۔ جرمنی میں میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کرنے والے گیبرے سس نے یاد دہانی کرائی کہ دنیا کووڈ کی وبا کے لیے تیار نہیں تھی، اور اس کے بعد ظہور پذیر ہو سکنے والی وباؤں کے حوالے سے بتایا کہ مجھے نہیں لگتا کہ دنیا تیار ہے اور میں یہ دیکھ کر پریشان ہوں کہ اس سلسلے میں ہم ممالک سے جس سرمایہ کاری کی توقع کرتے ہیں وہ پوری نہیں ہو رہی۔