نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ پوری دنیا کو مہاتما بودھ کی تعلیمات کو اپناتے ہوئے امن کے راستے پر چلنا چاہئے ، کیونکہ دنیا جنگ میں نہیں بلکہ بودھ میں حل تلاش کر سکتی ہے ۔دہلی کے وگیان بھون میں بین الاقوامی ابھیدھم دن اور پالی کو کلاسیکی زبان کے طور پر تسلیم کرنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ ایسے وقت میں جب دنیا عدم استحکام سے دوچار ہے ، بدھ (مہاتما بودھ کا فلسفہ) نہ صرف قابل عمل ہے بلکہ ایک ضرورت بھی ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج ابھیدھم کے موقع پر میں پوری دنیا سے اپیل کرتا ہوں کہ ‘‘ بودھ سے سیکھو، جنگ کو ختم کرو، امن کی راہ ہموار کرو ،کیونکہ مہاتما بودھ کہتے ہیں – “نتھی-سنتی-پرم- سکھم” کا مطلب ہے ، امن سے بڑا کوئی سکھ نہیں ۔