دنیا کو درپیش توانائی کا بحران ہمارا مسئلہ نہیں‘ اوپیک پلس

   

ویانا ۔ تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک اور روس کی قیادت میں غیراوپیک ممالک پر مشتمل گروہ اوپیک پلس نے تیل کی یومیہ پیداوار میں اضافہ کے مطالبات کو نظراندازکردیا۔ بیان میں کہا گیا کہ قدرتی گیس اور کوئلے کی بڑھتی ہوئی قیمتیں دراصل صارفین کی معاشی پریشانیوں کا سبب ہیں۔ سعودی وزیرتوانائی نے صحافیوں کو بتایا کہ امریکی صدرکی جانب سے تیل کی فراہمی میں اضافے کی درخواست کو سختی سے مسترد کردیا گیا ہے۔