برلن : جرمنی اور سویڈن نے دنیا کی جوہری طاقتوں کو نیوکلیئر ہتھیاروں سے چھٹکارا حاصل کرنے پر آمادہ کرنے کے راستے تلاش کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کا عہد کیا ہے۔ دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے آئندہ ماہ عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی) پر ہونے والی جائزہ میٹنگ سے قبل اسٹاک ہوم میں ملاقات کی ہے۔ جرمن وزیر خارجہ آنالینا بیئربوک نے اپنی سویڈش ہم منصب این لنڈے کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا، کہ ان کا مشترکہ مقصد واضح ہے، ایک ایسی دنیا جو جوہری ہتھیاروں سے پاک ہو۔ بیئربوک نے عزم ظاہر کیا کہ یورپ ایک محفوظ دنیا کی تعمیر میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔