دنیا کی اولین ’ری پروگرام آبل‘ سیٹلائٹ لانچ

   

برسلز: یورپی اسپیس ایجنسی آج بروز جمعہ دنیا کی اولین ’ری پروگرام آبل‘ سیٹلائٹ لانچ کر رہی ہے۔ اب تک خلا کی جانب روانہ کی گئی سیٹلائٹس میں مواصلاتی نظام کے اعتبار سے زیادہ رد و بدل کی گنجائش نہ تھی لیکن Eutelsat Quantum میں یہ ممکن ہے اور اسے ضرورت کے مطابق پروگرام کیا جاسکتا ہے۔ اگر یہ کامیابی سے لانچ ہو جاتی ہے اور اپنا کام سر انجام دینے میں کامیاب رہتی ہے، تو اس سیٹلائٹ کی وسیع پیمانے پر پیداوار شروع کی جائے گی۔ اس سے مواصلات کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔