دنیا کی بڑی ایئرلائنز کا مشرق وسطیٰ جانے سے انکار

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن،13 جون(یو این آئی)دنیا کی بڑی ایئرلائنز نے اسرائیلی حملے کے بعد مشرق وسطیٰ کے لیے پروازوں سے انکار کرتے ہوئے پروازیں منسوخ یا موخر کردیں۔تفصیلات کے مطابق ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد دنیا کی بڑی ایئرلائنز نے مشرق وسطیٰ جانے سے انکار کردیا۔بڑی ایئرلائنز کی تمام پروازیں منسوخ یا مؤخر کردی گئیں ہیں، سی این این کا کہنا ہے موجودہ صورتحال کی وجہ سے قطرایئرویز، دبئی کی امارت ایئرلائین، ایئرانڈیا اور جرمنی کی لفتھانسا نے مشرق وسطیٰ کیلئے تمام پروازیں منسوخ یا ملتوی کردی ہیں۔یاد رہے اسرائیل کے ایران پر فضائی حملوں کے بعد ایران، عراق، شام اور اردن نے اپنی فضائی حدود بند کردیں۔خبر ایجنسی نے بتایا کہ تہران کے امام خمینی ہوائی اڈے پر تمام پروازیں معطل کردی گئی ہیں اور پروازوں کا رخ دوسری جانب موڑ دیا گیا ہے ۔عراقی نیوز ایجنسی کا کہنا تھا کہ عراقی فضائی حدود بند کرکے تمام ہوائی اڈوں پر فضائی آپریشن معطل کردیا گیا ہے ۔