٭ دنیا کی سب سے قیمتی دھات rhodium جو مضرت رساں اخراج کو روکنے کیلئے انجنوں میں استعمال کی جاتی ہے، ایک سال میں 222% بڑھ کر 2008ء سے اپنی اعظم ترین قیمت پر پہنچ گئی ہے۔ کیمیکلز کمپنی جانسن میاتھی کے مطابق روڈیم کی قیمت منگل کو 7,925 ڈالر فی اونس درج ہوئی جو گولڈ سے پانچ گنا بڑھ کر ہے۔ جنوبی افریقہ دنیا کے 80% روڈیم کی کانکنی کرتا ہے، جو بنیادی طور پر پلاٹینم مائننگ کا ضمنی پراڈکٹ ہے۔