دنیا کی معمر لیونگ ٹسٹ کرکٹر 108 سال کی ہوگئی

   

لندن ۔ 30 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ کی سابق وومنس کرکٹ ٹیم بولر ایلین ایش سب سے معمر ترین لیونگ ٹسٹ کرکٹر بن گئی ہیں۔ ان کی عمر آج 108 سال کی ہوگئی۔ ایلین نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کھیلا تھا اور انگلینڈ کیلئے دوسری جنگ عظیم کے موقع پر 7 ٹسٹ کھیلے اور اوسطاً 23 پر انہوں نے 10 وکٹ لئے تھے۔ ایلین ایش 100 سال کی ہونے کے بعد پہلی خاتون ٹسٹ کرکٹر بن گئی تھیں۔