بیجنگ: چین اور ہانگ کانگ میں دنیا کی بہترین اور مہنگی ترین چائے فروخت ہوتی ہے جس کی ایک کلو گرام پتی کی قیمت 184,000 ڈالر ہے ۔چینی کمپنی گلاس بیلی نایاب چائے کی فروخت میں مشہور ہے اور شاید یہ دنیا کی سب سے مہنگی چائے بھی پیدا کرتی ہے۔ ان میں ایک چائے کا نام روگائی ہے، دوسری قسم کی پتی چین کی وویائی پہاڑیوں پر اگتی ہے اور اسے چٹان والی چائے (راک ٹی) بھی کہا جاتا ہے تاہم چٹانی چائے کی مزید کچھ اقسام ہیں جن میں ڈا ہونگ پاؤ، روگائی اور شوئی ڑیان مشہور ہیں۔ان میں سب سے مہنگی چائے کا نام ’نائی لین کینگ روگائی‘ ہے جو پہاڑیوں کے دشوار گزار حصوں پر اگتی ہے۔