دنیا کی نصف آبادی کو خسرہ کا خطرہ : ڈبلیو ایچ او

   

لندن: عالمی ادارہ صحت نے دنیا بھر میں خسرہ کے تیزی سے پھیلاؤ کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ سال دنیا بھر میں اس بیماری کے 30 لاکھ 6,000 سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے جو 2022 کے مقابلے میں 79 فیصد زیادہ تھے۔خسرہ اور روبیلا کے بارے میں ڈبلیو ایچ او کی ٹیکنیکل ایڈوائزر نتاشا کروکرافٹ نے کہا، ’’خسرہ کے بارے میں ہم انتہائی فکر مند ہیں۔خسرہ کے کیسز عموماً ڈرامائی طور پر کم رپورٹ ہوتے ہیں، اور یہ کہ ان کی اصل تعداد یقیناً کہیں زیادہ تھی۔عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ دنیا کی نصف سے زیادہ آبادی کو خسرہ میں مبتلا ہونیکا شدیدیاانتہائی شدید خطرہ درپیش ہے۔