سڈنی ۔ دنیا کی پہلی خاتون کرکٹر کے مجسمے کی رونمائی کر دی گئی، بلینڈا کلارک دنیا کی پہلی خاتون کرکٹر ہیں، جن کا مجسمہ بنایا گیا ہے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کی خاتون کرکٹر بلینڈا کلارک کا مجسمہ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں سجا دیا گیا ہے۔ سڈنی کرکٹ گراونڈ کے احاطے میں معروف شخصیات کے مجسمے سجانے کی روایت ہے، بلینڈا کلارک کا مڈ وکٹ پر جاندار پل شاٹ کھیلتے ہوئے مسجمہ ممبرزگیٹ پر بنایا گیا ہے۔ بلینڈا کلارک کے مجسمے سے کچھ دور رچی بینو اور اسٹیو وا کے مجسمے ہیں، ان کے مجسمے کی رونمائی آسٹریلیا جنوبی افریقہ ٹسٹ میچ کے دوسرے روز کے آغاز سے پہلے ہوئی۔ میڈیا رپوٹس کے مطابق تقریب میں نیو ساوتھ ویلز کے پریمیئر سابق اور موجودہ کرکٹرز نے شرکت کی، سڈنی کرکٹ گراونڈ میں مجموعی طور اب 12 مجسمے ہوگئے ہیں۔ اس موقع پر بلینڈا کلارک نے کہا کہ اہم شخصیات کے ساتھ اب میرا مجسمہ ہونا حیران کن ہے، شاندار مجسمہ بنایا گیا ہے اور اچھا یہ لگا کہ یہ ممبرزگیٹ پر موجود ہے۔ واضح رہے کہ بلینڈا کلارک نے 12سال آسٹریلوی ویمن کرکٹ ٹیم کی قیادت کی، ونڈے کرکٹ میں ڈبل سنچری بنانے والی پہلی کرکٹر ہیں، انہوں نے15 ٹسٹ اور 118ون ڈے میچز کھیلے۔