ریاض : صدر رجب طیب اردغان نے کہا ہے کہ کوئی بھی طاقت ہما ری ترقی کی راہ میں حائل نہیں ہو سکے گی۔ صدر اردغان نے انصاف و ترقی پارٹی استنبول کے ضلعی صدر دفتر کے زیر اہتمام ایک دعوت افطار میں شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ عالمی انتظامی و اقتصادی نطام کی تشکیل نو کے کے حامل اس دور میں ترکی اپنے متعین کردہ اہداف ضرور حاصل کرے گا،ہم وطن عزیز کو یوکرین۔روس جنگ کے منفی اثرات سے دور رکھنے کی کوشش میں ہیں جبکہ بحالی امن کے لیے روسی صدر پوٹن،یوکرینی صدر زیلنسکی اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس سے ایک ہفتے کے دوران دو مرتبہ رابطہ کیا ہے۔انہوں نے سرحد پار فوجی آپریشن کے نتیجے میں دہشت گردیعناصر کے خاتمے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ دنیا کا انتظامی و اقتصادی نظام اس وقت تبدیلی کے دور سے گزر رہا ہے جس سے ہم آہنگی پیداکرنے، سال 2023 کے متعین کردہ اہداف کو پورا کرنے، اور اپنی آئندہ نسلوں کے لیے سال 2053 کے ویڑن پر مبنی منصوبوں کی تیاری کیلیے کمر بستہ ہیں۔صدر نے بتایا کہ ملک میں کروڑوں درخت لگائے گئے ہیں جن کا تسلسل جاری ہے،گزشتہ بیس سالہ دور اقتدار کی طرح مستقبل میں بھی ہماری حکومت عوامی خدمت کو اپنا شعار بنانا اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنا جاری رکھے گی۔