دنیا کی کوئی طاقت قرآن میں رد و بدل نہیں کرسکتی وسیم رضوی ملعون ہے ، مولانا غوثوی شاہ کا بیان

   

حیدرآباد :۔ مولانا غوثوی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملعون وسیم رضوی نے قرآن مجید کی 26 آیتوں کو قرآن سے حذف کرنے کورٹ میں جو عرضی پیش کی ہے اسی سے اس کے کافر ہونے کا جواز ملتا ہے اسی طرح وہ خارج اسلام ہوگیا خود اس کے مسلک کے عالم دین مولانا کلب جواد نے اس کو کافر قرار دیا ۔ واضح باد کہ قرآن مجید کی حفاظت کی خود اللہ تعالیٰ نے ذمہ داری لی ہے ۔ دنیا کی کوئی طاقت بھی قرآن مجید میں بال برابر بھی رد و بدل نہیں کرسکتی ۔ مولانا غوثوی شاہ نے وزیراعظم اور یوپی کے چیف منسٹر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلد از جلد ملعون وسیم رضوی کے خلاف تادیبی کارروائی کرے ۔ قرآن مجید وہ کتاب ہے جو کہ گاندھی کہ مطالعہ میں رہتی بحوالہ کتاب ینگ انڈیا گاندھی جی نے قرآن سے متعلق اپنا یہ خیال ظاہر کیا کہ ’مجھے قرآن کو الہامی کتاب کہنے میں ذرا بھی تامل نہیں ہے ۔ میں اس کا احترام کرتا ہوں ‘ ۔۔