دنیا کی 100 طاقتورترین خواتین کی فہرست میں سیتارمن شامل

   

نیویارک، 13 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) فوربس نے مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کو دنیا کی 100 طاقتورترین خواتین کی فہرست میں 34واں مقام دیاہے ۔ فہرست میں پہلے مقام پر جرمن چانسلر انجیلا مارکل اور دوسرے نمبر پر یورپی بینک کی صدر کرسٹین لگارڈ ہیں۔فوربس کی جانب سے جاری دنیا کی 100 طاقتورترین خواتین کی فہرست میں محترمہ سیتا رمن ملکہ برطانیہ ایلزیبتھ دوم اور امریکی صدر ٹرمپ کی بیٹی اور صلاح کار ایوانکا ٹرمپ سے علیٰ الترتیب چھ اور آٹھ مقام اوپر ہیں۔ ملکہ کو 40 واں اور ایوانکا ٹرمپ کو فہرست میں 42 واں مقام ملا ہے ۔ یہی نہیں محترمہ سیتا رمن کا فہرست میں نام نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جاسنڈا آرڈن سے بھی اوپر ہے ۔ آرڈن فہرست میں 38ویں مقام پر ہیں۔