دنیا کی 7 بلند ترین چوٹیاں سرکرنے والا سعودی مہم جو چاند پرجانے کو تیار

   

ریاض : دنیا کی بلند ترین 7 چوٹیوں کو سر کرنے کے بعد سعودی مہم جو ڈاکٹر بدر الشیبانی نے کہا کہ وہ 2030 میں چاند پر جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔انہوں نے پیر کو گلف روٹانا چینل پر یا ہلہ پروگرام میں اپنی تقریر میں مزید کہا کہ میں 2030 کے بارے میں پر امید ہوں کہ میں چاند پرجاؤں گا۔ انشاء اللہ یہ چاند پر میرے چڑھنے کا سال ہوگا۔الشیبانی نے ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی پر چڑھنے کی اپنی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہاکہ میری والدہ اور والد وہ پہلے لوگ تھے جن سے میں نے ایورسٹ کی چوٹی پر چڑھنے اور اترنے کی کامیابی کے بعد بات کی۔انہوں نے نشاندہی کی کہ میری والدہ نے اس وقت مجھ سے پوچھا کہ پہاڑ کی چوٹی سے کب اترنا ہے۔