دنیا کے امیر ترین شخص کونسا اسمارٹ فون خریدنا چاہتے ہیں؟

   

نیویارک : ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص ہیں اور بلومبرگ کے مطابق 230 ارب ڈالرز کے مالک ہیں۔مگرسوال یہ ہیکہ وہ کونسا اسمارٹ فون استعمال کرتے ہیں، کیا وہ ایپل کا کوئی آئی فون ہے یا انہیں کوئی اینڈرائیڈ فون پسند ہے۔اس کا جواب تو واضح نہیں کہ ابھی وہ کونسا اسمارٹ فون استعمال کر رہے ہیں مگر وہ کونسی ڈیوائس خریدنے والے ہیں، یہ ضرور معلوم ہوگیا ہے۔ وہ ہے ایپل کا آئی فون 15۔جی ہاں واقعی مسک نے خود اعلان کیا ہیکہ وہ آئی فون 15 خریدنے والے ہیں، البتہ یہ واضح نہیں کیا کہ اس سیریز کا کونسا ماڈل وہ خریدنا چاہتے ہیں۔ مسک نے یہ اعلان ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹم کک کی جانب سے ایکس پر کی جانے والی مختلف پوسٹس پر رپلائی کرتے ہوئے کیا۔