بیجنگ:27 اگست ( ایجنسیز ) چین میں قائم دنیا کے بلند ترین پْل پر لوڈ ٹیسٹ کو کامیابی سے مکمل کرلیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے صوبے گوئی چو میں قائم ’ہواجیانگ گرینڈ کینین’ دنیا کا سب سے بلند ترین اور پہاڑی علاقے میں بنایا گیا دنیا کا سب سے طویل ترین پل ہے جس کا لوڈ ٹیسٹ اب مکمل کرلیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ’ہواجیانگ گرینڈ کینین’ برج پر 96 ٹرکوں کو ایک وقت میں کھڑا کیا گیا اور چلایا گیا جن کا وزن 3 ہزار 300 ٹن تھا اور یہ ٹیسٹ 5 دن میں مکمل کیا گیا۔ چینی حکام کا بتانا ہے کہ پل کو ستمبر کے ا?خر میں ٹریفک کے لیے کھولا جائے گا۔ واضح رہے ’ہواجیانگ گرینڈ کینین’ برج 2,890 میٹر طویل ہے اور دریا سے 625 میٹر بلندی پر واقع ہے۔