نئی دہلی: دہلی کے چھتر پور میں کووڈ ۔19 سے متاثر لوگوں کے لئے دنیا کے سب سے بڑے ‘سردار پٹیل کورنٹائن مرکز’ میں نیشنل بک ٹرسٹ کی جانب سے ایک لائبریری قائم کی جارہی ہے ۔اس سے مریض علمی ، معلوماتی اور دلچسپ کتابوں کے ساتھ اپنی تنہائی کے اوقات کا مثبت استعمال کرسکیں گے ۔ٹرسٹ نے اس کیلئے آج دہلی حکومت کو ایک ہزار سے زیادہ کتب اور ‘بک کلچر’ اور ‘پاٹھک منچ بلیٹن’ میگزین کی 100،100 کاپیاں سونپ دی ہیں۔وزارت انسانی وسائل کے تحت ایک خودمختارادارہ کے طور پر ٹرسٹ کورونا وائرس کے وبائی دور میں ایسے بہت سے کام انجام دے رہا ہے تاکہ پڑھنے والا معاشرہ اس بحران کے دور میں صحتمند ، تناؤ سے پاک اور مثبت رہے ۔اسی سلسلہ میں دہلی حکومت کے ساتھ یہ تجربہ کیا جارہا ہے ۔