دنیا کے مختلف ملکوں میں ’سوپر فلاور بَلڈ مون‘ کا نظارہ

   

لاس اینجلس ؍ ایتھنز : دنیا کے کئی ملکوں میں پیر کی رات غیر معمولی مکمل چاند کا نظارہ کیا گیا جس کو ’سوپر فلاور بَلڈ مون‘ قرار دیا گیا۔دنیا کے مختلف علاقوں میں نظر آنے والے مکمل چاند کو ’فلاور مون‘ کے نام سے پکارا جاتا ہے۔امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں سینٹ اینڈریو چرچ کے پس منظر میں چاند گرہن دکھائی دے رہا ہے۔ کرائمیا کے قصبے مولوچنوئے میں ریڈیو ٹیلی سکوپ کے اوپر چاند بادلوں میں سے گزر رہا ہے۔ چلی کے دارالحکومت سان تیاگو میں فوٹوگرافر پبلو سانہوزا نے مکمل چاند گرہن کا عکس اپنے کیمرے میں محفوظ کیا۔