دنیا کے مختلف ممالک میں یوم جشن آزادی ہند

   

ٹورنٹو۔ دنیا کے مختلف ممالک میں مقیم ہندوستانیوں نے ملک کا 74 واں یوم آزادی منایا۔ نیوزی لینڈ ، آسٹریلیا ، انڈونیشیا ، سنگاپور ، چین ، بنگلہ دیش ، نیپال ، سری لنکا ، متحدہ عرب امارات وغیرہ میں مقیم ہندوستانیوں کے علاوہ بیرونی ممالک انڈین مشن میں ہندوستانی ترنگا لہرانے کے بعد قومی ترانہ بجایا گیا۔ اس موقع پر کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظر تمام قواعد کو ملحوظ رکھا گیا تھا۔ ماسک لگانے کے علاوہ سماجی فاصلہ بھی برقرار رکھا گیا۔ بیجنگ میں ہندوستانی سفیر وکرم میستری نے قومی پرچم لہرایا جہاں ہندوستانیوں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔