دنیا کے مختلف ممالک میں 1 ارب سے زائد ویکسین تقسیم

   

Ferty9 Clinic

نیویارک : دنیا بھر میں اب تک ایک ارب سے زائد ویکسین کی خوراکیں مختلف ممالک میں تقسیم کی جاچکیں۔اعداد و شمار کے مطابق207 ممالک اور علاقوں کو 5 ماہ سے کم عرصے میں ویکسین تقسیم کی گئیں۔ کورونا ویکسین خوراکوں کا 58 فیصد امریکہ ،چین اور ہندوستان کو دیا گیا۔آبادی کے تناسب سے سب سے زیادہ ویکسین اسرائیلیوں نے لگوائی۔ اسرائیل میں ہر دس میں سے 6 افراد ویکسین لگوا چکے۔دوسرے نمبر پر متحدہ عرب امارات کی 51 فیصد آبادی کورونا ویکسین لگوا چکی۔ برطانیہ 49، امریکہ 42، چلی کی41 فیصد آبادی ویکسین حاصل کرچکی۔