لزبن : بہت سے قابل اعتماد ریکارڈ اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ پرتگال میں ایک ’’بابی‘‘ نام کے ایک کتا دنیا کا سب سے بوڑھا کتا بن گیا ہے۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ بک کے جاری بیان کے مطابق یہ کتا مغربی پرتگال میں ایک دیہی قصبے کونکیروس میں ایک خاندان کے گھر میں مقیم ہے۔ کتا ’’بابی‘‘ اس وقت پیدا ہوا جب اس کامالک لیونل کوسٹا کی عمر 8 سال تھی۔کتے کے مالک لیونل کوسٹا نے پرتگالی میڈیا کو بتایا کہ اس کے کتے کی زندگی پرسکون ماحول کی وجہ سے بڑھ گئی ہے۔ کتے کے مالک نے بتایا کہ بابی نے گزشتہ جمعرات کو اپنی 31 ویں سالگرہ منائی ہے۔ اس کی برتھ ڈے پارٹی میں 100 سے زائد افراد نے شرکت کی۔