دبئی ۔ 14 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سونے چاندی کے زیورات پہننے کے شوقین افراد دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں جو نہ صرف ہزاروں لاکھوں بلکہ کروڑوں روپئے خرچ کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہیکہ مہنگی اشیاء بنانے والے ممالک ایک دوسرے پر سبقت لینے میں مصروف رہتے ہیں۔ برطانیہ کے ڈیزائنر نے دنیا کے مہنگے ترین جوتے بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا تھا۔ سونے چاندی سے بنے اور قیمتی ہیرے جواہرے جڑے ان جوتوں کی قیمت دو کروڑ روپئے تھی لیکن اب متحدہ عرب امارات کے اٹلی نژاد ڈیزائنر نے اور بھی مہنگا ترین جوتا بنا کر اس برطانوی ڈیزائنر کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔ ان جوتوں کی قیمت ایک کروڑ 90 لاکھ امریکی ڈالر بتائی گئی ہے۔ برطانوی فیشن میگزین ہارپر کے مطابق انٹونیو ویٹری نے خالص سونا چاندی کے علاوہ قیمتی ہیرے جواہرات کے استعمال سے یہ انتہائی خوبصورت اور مہنگے ترین جوتے بنایا ہے۔ ان میں نیا شھابی پتھر بھی سجایا گیا ہے۔
