٭ دنیا کا پہلا طبع شدہ کرسمس کارڈ لندن کے چارلیس ڈکنس میوزیم میں نمائش کیلئے رکھا گیا ہے۔ برطانوی تخلیق کار ہنری کولے نے اس کارڈ کو ڈیزائن کیا تھا جبکہ برطانوی پنٹر جان کال کوٹ ہارسلے نے اس کی پنٹنگ کی تھی۔ ہاتھ سے پنٹنگ کیا ہوئے اس کارڈ میں ایک خاندان کو خوشیاں مناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ 1843ء میں طبع شدہ یہ کرسمس کارڈاپنے بیٹے نے اپنے والدین کو بھیجاتھا۔
