اب اس کرکٹرجوڑی نے کیا منگنی کا اعلان
کارڈیف ۔ 13 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام ) انگلینڈ کی تیز گیند باز کیتھرین برنٹ اورآل راؤنڈر نیٹ لائی اسکوائر سال 2017 سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہی ہیں۔انگلینڈ کی کرکٹ کیتھرین برنٹ اورنیٹ لائی اسکوائرنے جمعہ کو اپنی منگنی کا اعلان کیا۔ یونا ئیٹیڈ کنگڈم میں یکم اکتوبر11 کو نیشنل کمنگ ڈے آؤٹ کے نام سے منایا جاتا ہے، جو ایل جی بی ٹی گروپ کا دن کہلایا جاتا ہے۔ انگلینڈ نے ہندوستان کو شکست دے کرعالمی کپ اپنے نام کیا تھابرنٹ نے ’دی گارجین‘ کو دیئے انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے عالمی کپ کے بعد اسکوائر کو پرپوزکیا تھا، کیونکہ وہ موقع ان دونوں کے لئے بہت خاص تھا۔برنٹ نے بتایا کہ شروعات میں انہیں اس رشتے کولے کرسب کے سامنے آنے میں پریشانی تھی کیونکہ ان کی فیملی اس میں ان کے ساتھ نہیں تھی۔ منگنی کے بعد بھی وہ لوگوں کے خوف سے رنگ نہیں پہنتی تھیں۔