دنیا کے 16 ممالک کو آبی قلت کا سامنا : رپورٹ

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن 6 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) عالمی وسائل کے ادارہ دی ورلڈ ری سورسیس انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے حال ہی میں ایک رپورٹ شائع کی گئی ہے جس میں دُنیا کے 16 ممالک کا تذکرہ کیا گیا ہے جنھیں آبی قلت اور خشک سالی کا سامنا ہے جس میں قطر، اسرائیل، لبنان، ایران، اُردن، لیبیا، کویت، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، سان مارنیو، بحرین، ہندوستان، پاکستان، ترکمنستان، عمان اور بوتسوانا کے نام شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مندرجہ بالا ممالک میں زراعت، صنعت اور بلدیات ایسے شعبہ جات ہیں جہاں پانی کا استعمال سب سے زیادہ کیا جاتا ہے۔