بیجنگ : دنیا میں کئی ایسے مقامات ہیں جہاں سنگین خطرات لاحق ہونے کے باوجود لوگ عمارات تعمیر کرتے ہیں۔ ان میں سے کچھ علاقے قدرتی آفات کا خطرہ رکھتے ہیںجسکی ذیل میں چند مثالیں پیش کی جارہی ہیں: معلق خانقاہوں کا یہ سلسلہ چین کے شانژی صوبے میں ہینگ شین پہاڑ پر واقع ہے۔ یہ 491 عیسوی میں تعمیر کیے گئے تھے جس کے بعد سے یہ کئی صدیوں بعد بھی اپنی اصل حالت برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ کشش ثقل کیخلاف مظاہرہ کرتے ہوئے یہ خانقاہیں 40 کمروں پر مشتمل ہیں جو گزرگاہوں کی بھول بھلیوں کے ذریعہ جڑی ہوئی ہیں۔ خانقاہیں صرف ایک مذہب کیلئے نہیں بلکہ تین کنفیوشس ازم، تاؤ ازم اور بدھ مت کیلئے وقف ہیں۔ اس میں 78 بْت اور نقش و نگار ہیں۔کیسٹل فولیٹ ڈی لا روکا کو دیکھ کر لگتا ہیکہ ایک عام جگہ پر بنا قصبہ تھا لیکن کسی ناقابل یقین طاقت نے اس کے مکانات کو جیسے پہاڑ کے کنارے پر دھکیل دیا ہو۔