دنیا ہندوستان اور پاکستان کے درمیان فوجی کشیدگی کی متحمل نہیں ہو سکتی:گوٹیریس

   

نئی دہلی: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس نے بدھ کو ہندوستان اور پاکستان سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دنیا ان دونوں ممالک کے درمیان فوجی کشیدگی کو برداشت نہیں کر سکتی۔ گٹیریس نے نیویارک میں جاری ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر ہندوستانی فوجی کارروائیوں پر گہری تشویش ہے ۔ انہوں نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ فوجی تحمل کا مظاہرہ کریں اور کہا کہ دنیا ہندوستان اور پاکستان کے درمیان فوجی تصادم کی متحمل نہیں ہو سکتی۔