دواخانوں میں جلد ہی آدھار پر مبنی حاضری سسٹم

   

حیدرآباد 22 مارچ (سیاست نیوز) ڈائرکٹر پبلک ہیلت نے ریاست میں تمام ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ہیلت فسیلٹیز میں آدھار پر مبنی حاضری سسٹم (ABAS) کے عمل درآمد کے لئے جمعہ کو ایک آرڈر جاری کیا۔ تمام پی ایچ سیز، سب سنٹرس، یو پی ایچ سیز، ایوشمان، بستی دواخانوں اور پلے دواخانوں اور دفتر ڈی ایم اینڈ ایچ او کے تحت دیگر کسی ہیلت فسیلٹیز میں کام کرنے والے اسٹاف کے لئے ABAS پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ تلنگانہ ٹیکنالوجی سرویسس کی جانب سے ڈیولپ کئے گئے ایک موبائیل فیشیل آتھینٹیکشن سسٹم کو قبل ازیں ایک پائلیٹ پراجکٹ کے طور پر کھمم میں عمل درآمد کیا گیا۔ ضلع میں اس سسٹم کی کامیابی کے بعد محکمہ صحت نے پوری ریاست میں اس پر عمل درآمد کرنے کے لئے آرڈر جاری کیا ہے۔