دواخانہ سے فرار 2کورونا مشتبہ مریض گرفتار

   

Ferty9 Clinic

جگدل پور۔29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)چھتیس گڑھ کے جگدل پور میڈیکل کالج کے کوویڈ19وارڈ میں داخل دو کورونا مشتبہ مریضوں کے اچانک فرار ہوجانے کے بعد انہیں گرفتار کرلیاگیاہے ۔کورونا مشتبہ کے طورپر تمل ناڈو کے دو ٹرک ڈرائیوروں کو میڈیکل کالج کے کووڈ۔ 19 وارڈ میں داخل کیاگیا تھا،لیکن پیر کی رات دونوں فرار ہوگئے ۔کورونا وارڈ سے دو مشتبہ مریضوں کے بھاگنے کے بعد محکمہ صحت اورپولیس محکمہ میں سنسنی پھیل گئی۔ اس کے بعد جلد بازی میں دونوں کو کل آندھراپردیش – چھتیس گڑھ سرحد کے پاس سے گرفتار کرلیاگیا ہے ۔