دواخانہ عثمانیہ میں او پی رجسٹریشن کے اوقات کار

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 14 اپریل (سیاست نیوز) دواخانہ عثمانیہ میں سوپر اسپیشالیٹی علاج کے لئے رجوع ہونے والے مریض دواخانہ کے ایام کار میں صبح 9 تا 12 بجے کے درمیان اوپی رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔ دراصل اسپیشالیٹی او پی خدمات ہفتہ میں صرف 4 دن ہی فراہم کی جاتی ہیں اور ان ایام میں صبح 9 بجے کے بعد شعبہ آؤٹ پیشنٹ کے روم نمبر 101 میں مریض، نام اور پتہ درج کروانے کے بعد او پی وارڈس میں موجود ڈاکٹرس سے رجوع کرسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں چند او پی خدمات ہفتہ میں صرف دو دن ہی فراہم کی جاتی ہیں۔