دواخانہ میں آگ لگنے کے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز

   

حیدرآباد 22 اکٹوبر ( پی ٹی آئی ) ایک مقامی خانگی چلڈرنس ہاسپٹل میں آگ لگنے کے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز ہوگیا ہے ۔ اس حادثہ میں ایک تین ماہ کا لڑکا فوت ہوگیا تھا ۔سرکاری ذرائع نے کہا کہ اڈیشنل ڈائرکٹر محکمہ صحت نے ان تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ اس دوران بچوں کے حقوق کیلئے سرگرم تنظیم بالا حکولا سنگھم نے ریاستی حقوق انسانی کمیشن سے خواہش کی کہ کمشنر جی ایچ ایم سی و دیگر متعلقہ حکام کو بھی اس دواخانہ میں لا پرواہی کے خلاف کارروائی کی ہدایت دی جائے ۔