متھرا۔21 ۔ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ضلع متھرا کے ہائی وے علاقے میں واقع اسپتال میں زیر علاج ایک بچی کے ساتھ اسپتال کے کمپاؤنڈر کے ذریعہ عصمت دری کئے جانے کا معاملہ روشنی میں آیا ہے۔ پولیس ذرائع نے آج بتایا کہ ہائی وے علاقے میں واقع اسپتال میں ایک لڑکی کو علاج کیلئے بھرتی کرایا گیا تھا۔ الزام ہے کہ علاج کے دوران ایک کمپاؤنڈر نے جمعہ کی رات اس کی عصمت دری کی۔